ٹرمپ عہدےکیلئےموزوں نہیں،کانگریس کاصدرکو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

0
7

امریکی کانگریس میں ایک چوتھائی سے زائد ڈیموکریٹ ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق یہ اقدام یا تو مواخذے کے ذریعے ممکن ہے یا پھر کابینہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر کو اختیارات سے محروم کر سکتی ہے۔
متعدد ڈیموکریٹ اراکین نے صدر ٹرمپ کی ذہنی حالت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویلین آبادی کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ عہدے کے لیے موزوں نہیں رہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران کی پوری تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی، جس پر عالمی رہنماؤں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ایسے بیانات کو خطرناک اور ممکنہ طور پر جنگی جرم قرار دیا۔

Leave a reply