ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کاشہرہےاوررہےگا،ظہران ممدانی

نومنتخب میئرنیویارک ظہران ممدانی نےکہاہےکہ ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کاشہرہےاوررہےگا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق نومنتخب میئرظہران ممدانی نے کہا ہے کہ یکم جنوری کومیئرنیویارک کےعہدےکاحلف اٹھاؤں گا،نیویارک کےعوام نے ثابت کردیاپاوران کےہاتھ میں ہے،آج نیویارک میں مورثی سیاست کاخاتمہ کردیا،ہم لیڈرشپ کےنئےدورمیں داخل ہورہےہیں،یہ شہرآپ کاہے،یہ جمہوریت آپ کی ہے،نیویارک کوایسابنائیں گےجہاں ورکنگ کلاس آسانی سےرہ سکے۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ آج اس شہرمیں سانس لےرہےہیں،جس کانیاجنم ہواہے، ہم نےخوفزدہ کرنےوالےکوآج جواب دےدیا،آج خوف کی شکست اورامیدکی جیت ہوئی ہے،ہمارےساتھ جوہواوہ سیاست نہیں سیاست اب ہوگی،ملک میں جاری سیاسی اندھیرےمیں نیویارک اجالابن کرابھراہے۔
نومنتخب میئرنےکہاکہ ہم نفرت اورتقسیم پھیلانےکی اجازت نہیں دیں گے، نیویارک میں اسلام فوبیاکی کوئی گنجائش نہیں ہے،میں مسلمان ہوں اوراس پرکسی سےمعافی مانگنےکی ضرورت نہیں۔
امریکی صدرکوللکارتےہوئےظہران ممدانی نےکہاکہ ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کاشہر ہے اور رہے گا،ٹرمپ سن لیں تارکین وطن ہی نیویارک کو چلائیں گے،کوئی ٹرمپ کوشکست دےسکتاہےتووہ نیویارک ہے۔















