ٹرمپ کی بھارت کوٹیرف بڑھانےکی دھمکی

0
17

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ بھارت نےروسی تیل سےمتعلق تعاون نہ کیاتوٹیرف بڑھاسکتےہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہناہےکہ کولمبیاکی حکومت پرنئی فوجی کارروائی کاآپشن اچھالگتاہے ،وینزویلا نےدرست رویہ اختیارنہ کیاتوامریکادوسراحملہ بھی کرےگا، میکسکو کے معاملے پر کچھ نہ کچھ کرناہوگا،میکسکوکواپنانظام درست کرنا ہوگا، کولمبیا ایک بیمارشخص چلا رہا ہے،وہ زیادہ عرصہ اقتدارمیں نہیں رہےگا۔
ٹرمپ کامزیدکہناہےکہ وینزویلامیں آپریشن کےدوران زخمی تمام امریکی فوجی اہلکارخیریت سےہیں، امریکاکووینزویلامیں تیل اوردیگروسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے،کیوباخودہی گرنےکےقریب ہے،فوجی مداخلت کی ضرورت شایدنہ پڑے،روسی صدرکی رہائش گاہ پریوکرینی حملہ مشکوک ہے،ایلون مسک 80فیصدسپرجینئس اور20فیصدغلطیاں کرتےہیں۔
رپورٹرنےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ سےسوال کیاکہ وینزویلاکی نائب صدرنےاسےمادوروکااغواقراردیاہے۔
رپورٹرکےسوال پرجواب دیتےہوئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ یہ کوئی برالفظ نہیں۔

Leave a reply