ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز کا نقشہ جاری

0
4

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز کا تفصیلی نقشہ جاری کرتے ہوئے انہیں انتہائی حساس اور کمزور انفراسٹرکچر قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے کم از کم 7 بڑی زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز گزرتی ہیں جو عالمی ڈیجیٹل رابطوں اور مواصلاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی انٹرنیٹ ٹریفک کا بڑا حصہ، جس میں ای کامرس، کلاؤڈ سروسز اور مختلف ڈیجیٹل خدمات شامل ہیں، انہی کیبلز کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز خلیجی ممالک کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک نہایت حساس اسٹریٹجک مقام ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی سطح پر نمایاں اثرات ڈال سکتی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بحیرہ احمر میں جاری تنازعات کے دوران بھی زیر سمندر کیبلز متاثر ہوئی تھیں، جس کے باعث عالمی مواصلاتی نظام میں خلل پیدا ہوا تھا۔

Leave a reply