امریکاایران مذاکرات کادوسرادورجمعہ کوہوگا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کے روز ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران سے مذاکرات کے دوسرے دور کی ممکنہ تاریخ ایک مثبت پیش رفت ہے اور یہ صورتحال کے لیے ایک ’’اچھی خبر‘‘ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی رابطے جاری ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے امکانات کو آگے بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ آئندہ 36سے72گھنٹوں میں مذاکرات کادوسرادورہوسکتاہے،ایران سےمذاکرات کےدوسرےدورکیلئےیہ اچھی خبرہے،فوج کوہدایت دی ہےکہ ناکہ بندی جاری رکھے،فوج کوہرممکن صورتحال سےنمٹنےکی بھی ہدایت کی ہے،جنگ بندی کواس وقت تک بڑھارہےہیں،جب تک ایران تجاویزپیش نہیں کردیتا۔پاکستان اب بھی ثالث کرداراداکررہاہے۔














