اقوام متحدہ کی ایران ،امریکاسےکشیدگی کم کرنےاور سنجیدہ بات چیت کی اپیل

0
3

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران دونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں۔ کیونکہ پاکستان کی ثالثی میں بات چیت اسلام آباد میں شروع ہوگئےہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ دونوں فریق کشیدگی میں کمی کے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور دوبارہ دشمنی کی طرف جانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔
مشرق وسطیٰ کے لیے ان کے خصوصی نمائندے جین ارنولٹ خطے میں موجود ہیں تاکہ سفارتی کوششوں میں معاونت کر سکیں۔

Leave a reply