ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو،انٹرنیٹ بدستوربند،ہلاکتیں بڑھ گئیں

ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو،انٹرنیٹ بدستوربند،ہلاکتیں بڑھ گئیں۔
امریکی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ ایران میں پرتشددمظاہرےشدت اختیارکرگئےجس کی وجہ اموات کی تعداد217ہوگئی۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایران میں پرتشددمظاہروں کےدوران 26بینک ،25مساجد اور2ہسپتالوں کوبھی نقصان پہنچایاگیا،جبکہ پولیس سٹیشنز پرحملےکیےگئےجس میں کئی اہلکارزخمی ہوگئے۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایران میں پرتشددواقعات میں تقریباً ڈھائی ہزارافراد گرفتار کرلیے گئےجبکہ ایران میں انٹرنیٹ سروس ایک بارپھربندکردی گئی۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 28دسمبرسے ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ملک گیرمظاہروں کےدوران متعددافرادکوگرفتاربھی کیاگیا۔















