سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری سفری معاہدہ نافذ

0
1

سعودی عرب اور روس نے باہمی ویزا فری سفری معاہدے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کےدرمیان 11 مئی سے بغیر ویزا سفرشروع ہوگیاہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ سہولت سفارتی، خصوصی اور عام پاسپورٹس رکھنے والے تمام شہریوں کیلئے دستیاب ہوگی۔ معاہدے کے تحت مسافر سیاحت، کاروباری سرگرمیوں اور اہل خانہ سے ملاقات کیلئے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت شہری ایک مرتبہ یا ایک سال کے دوران متعدد دوروں میں 90 روز تک قیام کر سکیں گے۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور تجارتی تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے، جبکہ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Leave a reply