استعفوں کی لہر جاری،کیئر اسٹارمر حکومت کے خلاف سیاسی دباؤ میں اضافہ

0
3

کیئر اسٹارمر کی حکومت کو مسلسل استعفوں کے باعث شدید سیاسی دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ ایک اور وزیر کے مستعفی ہونے کے بعد برطانوی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شعبۂ صحت کے وزیر زبیر احمد نے وزیراعظم کو خط لکھ کر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ عوام حکومت پر اعتماد کھو چکے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اب تک حکومت کے 4 وزرا استعفیٰ دے چکے ہیں، جبکہ چند گھنٹے قبل وکٹمز منسٹر الیکس جونز نے بھی اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کیا تھا۔
ادھر حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے برطانیہ کی سیاسی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جہاں لیبر پارٹی کو کئی اہم علاقوں میں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق نائجل فراج کی جماعت ریفارم یو کے نے شمالی انگلینڈ سمیت مختلف علاقوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہارٹل پول میں ریفارم یو کے نے تمام 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ ہالٹن میں بھی پارٹی 15 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی، جس کے بعد وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے استعفے کے مطالبات زور پکڑنے لگے ہیں۔

Leave a reply