ہمیں چیلنجزسےنمٹنےکیلئےمشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار

0
21

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ ہمیں مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کےلئےمشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
29ویں ای سی اووزرائےخارجہ کونسل کےاجلاس سےورچوئل خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ 29ویں ای سی او وزرائےخارجہ کونسل کےکامیاب انعقادپرمبارکبادپیش کرتاہوں،ای سی او وزرائےخارجہ کونسل کااجلاس تنظیم کومضبوط بنانےمیں مددگارہوگا،ای سی او ممالک میں معاشی ترقی سےمتعلق وسیع مواقع موجودہیں۔
وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ خطےمیں پائیدارترقی کیلئےشراکت داری لازمی ہے، پاکستان ای سی اوممالک کیساتھ ٹرانسپورٹ روابط کوفروغ دےرہا ہے، پاکستان ای سی اوکابانی رکن ملک ہے،اجلاس ایسےوقت پر ہورہاہےجب مشترکہ چیلنجز درپیش ہیں،روابط میں فروغ اورتوانائی شعبےمیں تعاون ای سی اوکاوژن ہے، مشترکہ ترقی کیلئےای سی اوممالک کےدرمیان روابط کافروغ ناگزیرہے۔
اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ پاکستان اسلام آبادتہران استنبول ریلوےکوریڈورکی جلدتکمیل کیلئےپرعزم ہے،بطور رکن ملک پاکستان اہداف کےحصول کےلئے ہمیشہ پرعزم رہاہے،ای سی اوممالک میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگاربنانےکی ضرورت ہے،ہمیں مشترکہ چیلنجزسےنمٹنےکیلئےمشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، دہشت گردی کےعلاوہ موسمیاتی تبدیلی بھی مشترکہ چیلنج ہے،پاکستان وسط ایشیا،چین ،مشرق وسطیٰ کی کنیکٹیوٹی کیلئے اہم ہے،علاقائی روابط کیلئےسیکیورٹی چیلنجزسےنمٹناانتہائی ضروری ہے۔

Leave a reply