پاکستان میں عید الفطر کب ہو گی ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
5

پاکستان میں عید الفطر کب ہو گی ؟محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 مارچ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجکر 23 منٹ پر ہو گی، جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور چند منٹ ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، تاہم اس روز عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ۔ان کے بقول عام طور پر چاند کو ٹیلی سکوپ کے ذریعے دیکھنے کیلئے بھی اس کی عمر کم از کم 14 گھنٹے سے زیادہ ہونا ضروری ہوتی ہے، اس لیے 19 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

واضح رہےکہ شوال کےچاندکاحتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

Leave a reply