بادل برسیں گے یا سورج چمکےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
2

بادل برسیں گے یا سورج چمکےگا؟کراچی سے لیکر کشمیر تک آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بادلوں کا سسٹم موجود ہونے کے باوجود بارش کے امکانات بہت کم ہیں اور میدانی علاقوں میں سورج کا راج رہے گا، تاہم آزاد کشمیر کے بعض حصوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کچھ مخصوص مقامات پر بادل برسنے کی بھی توقع ہے۔جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔اُدھر گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بالائی علاقوں اور پہاڑی مقامات پر رات اور صبح کے وقت شدید سردی برقرار رہے گی۔

Leave a reply