عالمی بینک نےپاکستان کیلئے700ملین ڈالرفنانسنگ کی منظوردیدی

0
7

عالمی بینک نےپاکستان کیلئے700ملین ڈالرفنانسنگ کی منظوری دےدی۔منظوری پاکستان پبلک ریسورسزفارانکلوژوڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت دی گئی۔
ترجمان عالمی بینک کےمطابق منصوبہ میکرواکنامک استحکام اورعوامی خدمات کی بہتری کیلئےہے، مجموعی طورپر1.35ارب ڈالرتک فنانسنگ فراہم کی جائےگی،عالمی بینک نے600ملین ڈالروفاق اور100 ملین ڈالرسندھ کیلئےمنظورکئے،فنڈزکی فراہمی اصلاحاتی اہداف کےحصول سےمشروط ہوگی۔
ترجمان عالمی بینک کاکہناہےکہ منصوبہ ٹیکس نظام میں بہتری اورشفاف مالی نظم ونسق پرمرکوزہے ،ڈیجیٹل ڈیٹااورمالیاتی نظام کوبہتربناکر سروس ڈیلیوری میں بہتری کا ہدف ہے،سندھ میں صحت اورتعلیم کیلئےوسائل میں اضافہ متوقع ہے،اصلاحات سےشفافیت اورعوامی اعتمادمیں اضافہ ہوگا۔

Leave a reply