نیویارک میں دنیا کا پہلا اے آئی ڈیٹنگ کیفے کھل گیا

0
5

چیٹ بوٹ کے ساتھ حقیقی ملاقات کا انوکھا تجربہ،نیویارک میں دنیا کا پہلا اے آئی ڈیٹنگ کیفے کھل گیا۔
امریکی شہر نیویارک میں دنیا کا پہلا اے آئی ڈیٹنگ کیفے بطور پاپ اَپ ایونٹ متعارف کروا دیا گیا، جہاں لوگوں نے اپنے ورچوئل ساتھیوں کے ساتھ حقیقی ماحول میں ملاقات کا تجربہ کیا۔یہ بظاہر کسی سائنس فکشن فلم کا منظر لگتا ہے، مگر اس کا باقاعدہ طور پر انعقاد کیا گیا۔
معروف جریدے نیوز ویک کے مطابق اے آئی ریلیشن شپ ایپ ایوا اے آئی( EVA AI )نے ایک بار کو عارضی طور پر ایک آرام دہ کیفے میں تبدیل کیا، جہاں صارفین اپنے اے آئی ساتھیوں کے ساتھ وقت گزار سکتے تھے۔ایوا کیفے میں مہمان اپنے فون سکرین کے سامنے بیٹھے، مشروبات آرڈر کیے اور ہیڈفون پہن کر اپنے اے آئی پارٹنرز سے نجی گفتگو کرتے رہے، اس دوران وہ لائیو ویڈیو اور وائس چیٹس کے ذریعے اپنے ورچوئل ساتھیوں سے بات چیت کرتے، کھانا شیئر کرتے اور بغیر کسی مسترد کیے جانے کے خوف کے فلرٹ کرتے رہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا میں اے آئی رومانوی تعلقات کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ 28 فیصد امریکی بالغ افراد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کسی نہ کسی شکل میں اے آئی رومانس کا تجربہ کر چکے ہیں، جبکہ 42 فیصد نوجوانوںکا کہنا ہے کہ وہ اے آئی کو بطور ساتھی رکھنا پسند کرتے ہیں۔

Leave a reply