کراچی:رجب بٹ پرعدالت پیش کےدوران وکلاکاحملہ،یوٹیوبرزخمی

0
27

کراچی عدالت میں پیشی کےدوران یوٹیوبر رجب بٹ وکلاء کےحملےکےنتیجےمیں زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا جس کے بعد عدالتی احاطے میں کشیدگی پھیل گئی۔رجب بٹ مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔
رجب بٹ کے وکلا نےبیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن دھکم پیل کے نتیجے میں رجب بٹ کے کپڑےبھی پھٹ گئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں یوٹیوبررجب بٹ کےخلاف اسلامی شعائرکی توہین کےمقدمےکی سماعت ہونی تھی،جس کوعدالت نےبغیرکسی کارروائی کےملتوی کردیا ۔
عدالت نےیوٹیوبررجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتےہوئے سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔
خیال رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں جب رجب بٹ کسی قانونی تنازع میں پھنسے ہوں، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران وہ کئی تنازعات کی زد میں آ چکے ہیں۔
مئی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایک نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا، متاثرہ نوجوان نے بعدازاں قانونی کارروائی کے لیےپولیس سے رجوع کیا، تاہم رجب بٹ نے معافی مانگ لی اور اسے غلط فہمی قرار دیا، متاثرہ نوجوان کی جانب سے شکایت واپس لینے کے بعد معاملہ رفع دفع ہو گیا۔
اسی طرح ایک اور سنگین کیس میں رجب بٹ اور ان کے کزن سلمان حیدر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، سلمان حیدر پر ریپ، بلیک میلنگ اور غیر قانونی حبس بےجا میں رکھنے کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ رجب بٹ پر شکایت کنندہ اور اس کی بہن کو حبس بےجا میں رکھنے میں معاونت کا الزام تھا۔
اس کیس میں رجب بٹ نے ضمانت حاصل کرلی، جبکہ سلمان حیدر کی عبوری ضمانت بھی منظور ہوئی۔
رجب بٹ اس وقت بھی شدید تنقید کی زد میں آئے جب انہوں نے اپنے پرفیوم کا نام’’295‘‘رکھا، جو پاکستان کے توہینِ مذہب قانون کی دفعات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے، شدید ردعمل اور تنقید کے بعد اُس وقت بھی انہوں نے عارضی طور پر ملک چھوڑ دیا تھا۔
اس سے قبل جنوری میں رجب بٹ کو اپنی شادی کے اگلے ہی روز شیر کے بچے کی غیرقانونی ملکیت اور اسلحہ کی نمائش پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Leave a reply