معاہدےکی خلاف ورزی :زمبابوےکےمزرابانی پرپی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرا بانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں پی ایس ایل میں شرکت سے 2 سال کے لیے معطل کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق مزرا بانی نے لیگ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے باوجود انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہو گئے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد اور معاہدوں کی پاسداری پر قائم ہوتی ہے، جبکہ فرنچائز لیگوں میں شریک کھلاڑیوں کے لیے شفاف اور مستقل طرزِ عمل انتہائی ضروری ہے۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ پابندی پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے، اور تمام کھلاڑیوں و ایجنٹس پر لازم ہے کہ وہ معاہدوں کا احترام کریں اور ٹورنامنٹ کے وقار کو ملحوظ رکھیں۔















