ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

0
2

پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 17 اور 18 اپریل کے دوران شمالی علاقہ جات سمیت پنجاب، مغربی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں مقامی سیلابی صورتحال اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ مختلف علاقوں میں آندھی جھکڑ اور بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

Leave a reply