
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث صحت کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہے۔ صرف اسپتالوں کی تعداد بڑھانا مسئلے کا حل نہیں، بلکہ مریضوں کی تعداد میں کمی لانا بھی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، جہاں سالانہ 11 ہزار مائیں دورانِ زچگی زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں، جبکہ روزانہ 1300 بچوں کی اموات بھی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔














