وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختو نخوا کیلئے160 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا

0
5

مشیر اطلاعات کے پی ثمر ہارون بلور نے ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد کہا کہ اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور دیگر حکام نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی۔
ثمر ہارون بلور کے مطابق 160 ارب روپے کا پیکج 70 فیصد ضم اضلاع اور 30 فیصد باقی اضلاع پر خرچ کیا جائے گا، وفاق کے پی کی تمام ضروریات کو اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے باجوڑ، لکی مروت اور چترال میں دانش اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔
مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ دہش*تگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی استعداد کار بہتر بنائی جائے گی، پولیس اور سی ٹی ڈی کی تمام ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہش*تگردی کے خلاف جنگ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ثمر بلور اور امیر مقام کی فیملی کا حوالہ دیا۔
ثمرہارون بلور نے کہا کہ اجلاس میں دونوں خاندانوں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پہلی بار وفاقی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے بہت متاثر ہوئی، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ملک کو درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔

Leave a reply