
آج21مارچ کو شاعری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ شاعری الفاظ میں جذبات کی عکاسی کا نام ہے۔ یوم شاعری کا مقصد شاعری کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے۔یوم شاعری 1999 سے منایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے مطابق یہ دن منانا شروع کیا گیا۔شاعری کی بہت سی اقسام ہیں، اس کی ایک قسم غزل بھی ہے۔ صنف ِغزل قدیم اصناف سخن میں سے ایک ہے اور یہ ایک مخصوص اندازِ شاعری کے ساتھ منسوب ہے، لیکن لفظ غزل صرف اردو شاعری کے ساتھ مخصوص ہے۔
اردو غزل کو بہت سے شعرا نے بامِ عروج پر فائز کیا، جن میں مرزا غالب، اقبال ، حسرت موہانی، فیض احمد فیض ، ابنِ انشا، حبیب جالب، شکیب جلالی، ناصر کاظمی، محسن نقوی،احمد فراز، منیر نیازی، پروین شاکر، قتیل شفائی ، افتخار عارف، حمایت علی شاعر ،جون ایلیا اور دیگر نامور شعرا کرام کے نام شامل ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔