
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں 40 لاکھ لوگوں کی بات پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت پر اس قدر خوف طاری ہوچکا کہ بغیر چادر چار دیواری تقدس کے گرفتاریاں شروع کردیں، سومنات کا بیان بھی خیر زیادہ ہی سخت ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 24 اور 26 نومبر کے احتجاج بالکل پُرامن تھے، اور میں خود اس کا عینی گواہ ہوں۔ اس کے باوجود مجھ پر رینجرز اہلکاروں کے قتل کے مقدمات، بغاوت کے مقدمات اور ریاست دشمنی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ میں پوچھتا ہوں، کیا ہم ریاست دشمن ہیں؟ کیا اپنے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے پُرامن احتجاج کرنا ریاست دشمنی ہے؟















