مسلسل 2روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی بلند ترین سطح ریکارڈ

0
12

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 250 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 525 روپے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور فی تولہ نرخ 190 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 79 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 72 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 175 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

Leave a reply