آفس کے میٹنگ روم میں بچا ہوا سینڈوچ کھانے پر خاتون کو نوکری سے نکال دیا

آفس کے میٹنگ روم میں بچا ہوا سینڈوچ کھانے پر خاتون کو نوکری سے نکال دیا
برطانیہ میں لندن کی ایک معروف قانونی فرم نے صفائی کرنے والی ملازمہ کو بچا ہوا سینڈوچ کھانے پر نوکری سے ہی فارغ کر دیا۔
ایکواڈور سے تعلق رکھنے والی خاتون گیبریلا روڈریگز نے اس کمپنی میں دو سال تک کام کیا اور اب وہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
یونائیٹڈ وائس آف ورلڈ یونین تنظیم جو تارکین وطن مزدوروں کے حقوق کی نمائندگی کرتی ہے، انہوں نے بتایا کہ خاتون کو گزشتہ سال کرسمس سے چند روز قبل اس وقت نوکری سے نکال دیا گیا تھا جب ٹھیکیدار کو بچا ہوا سینڈوچ واپس نہ کیے جانے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔
گیبریلا نے 1.50 یورو ( 455 پاکستانی روپے) مالیت کا ٹونا مچھلی کا سینڈوچ یہ سوچ کر کھایا تھا کہ شاید اسے وکلا کی میٹنگ کے بعد پھینک دیا جائے گا۔
یونین کا دعویٰ ہے کہ محترمہ روڈریگز کی برطرفی کی درخواست امتیازی کارروائی تھی، کیونکہ اگر وہ لاطینی امریکی نہ ہوتیں جنہیں ٹھیک سے انگریزی بھی نہیں آتی تو کمپنی انہیں نہ نکالتی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی برطرفی کے خلاف احتجاج کرنے اور اس کی بحالی کے لیے یونین کے کئی کارکن 14 فروری کو لا فرم کے دفتر کے باہر ‘ٹونا مچھلی کے 100 کین، 300 ہاتھ سے لپٹے ہوئے سینڈوچ، کئی غبارے، اور روڈریگز کے لیے محبت کے خطوط’ کے ساتھ جمع ہوئے۔
ٹرمپ کااپیل کمپنی کوبھارت کےحوالےسےبڑاانتباہ
مئی 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
واٹس ایپ پر اب چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنا کس طرح ممکن ہے؟
دسمبر 21, 2024 -
دنیا کے قطبی کنارے شمالی اور جنوبی برف سے محروم ہونے لگے
فروری 19, 2025 -
قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب،17نکاتی ایجنڈاجاری
فروری 17, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔