عدالت میں موسم گرماکی تعطیلات:ججزڈیوٹی روسٹرجاری

0
64

اسلام آبادہائیکورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات کامعاملہ،آئندہ ہفتے 15 سے 19 جولائی تک چھ ججز دستیاب ہونگے ، ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار آئندہ ہفتے دستیاب نہیں ہونگے،چیف جسٹس اور جسٹس بابر ستار معمول کی چھٹیوں پر چلے گئے،آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے چھ سنگل اور تین ڈویژن بینچز تشکیل دےدئیےگئے۔

آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

Leave a reply