اسلام آباد کا لیک ویو پارک سیاحوں کی توجہ مرکز

0
42

پاکستان ٹوڈے:پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

پاکستان کے وفاقیہ میں واقع یہ شہر قدرتی حسن سے بھرپور نظاروں سےمزین ہے۔ اپنےخوبصورت نظاروں اور حیرت انگیز مارگلہ ہلز کی وجہ سے یہ شہر دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ان دنوں اسلام آباد کا موسم خوشگوار ہونے کے باعث لیک ویو پارک ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے پسندیدہ مقام بنا ہوا ہے۔اس کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ پارک راول ڈیم کی جھیل کے قریب ہے۔

اس پارک میں سیاحوں کیلئےانتہائی خوبصورت اور دلکش مناظر موجود ہیں۔ اسلام آباد میں سی ڈی اے نے گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی پارکوں کو ہریالی اور رونق بخشی ہے ، مگر ان تمام پارکس میں سے لیک ویو پارک سب سے خوبصورت سیاحتی مقام ہے، یہی وجہ ہے کہ لیک ویو پارک ان دنوں اسلام آباد آنیوالے سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔

گزشتہ روز یوم مزدور کی تعطیل کےباعث بہت سے سیاح اس پارک میں پکنک مناتے اور قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔ لیک ویو پارک ٹورسٹ فیملیز کی بھی پسندیدہ جگہ ہے ،یہاں آنیوالی فیملیز اور سیاحوں کیلئے کے کھانے پینے، ریفریشمنٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ اگر آپ کسی ایسے شہر کی تلاش میں ہیں،

جہاں قدرت کے نظاروں کے ساتھ شہر کی رونقوں کو یکجا دکھانا چاہتے ہیں، تو اسلام آباد قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے بہترین آپشن ہے، کیونکہ یہاں لیک ویو پارک کے ساتھ شکر پڑیاں، پاکستان مونو منٹ، فیصل مسجد جیسیےمتعدد ٹور سٹ سپاٹس بھی موجود ہیں۔

Leave a reply