پی ٹی آئی کے متعدد ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹرز کو حراست میں لے لیاگیا

0
4

لانگ مارچ سے قبل وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت، اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شدید تر ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ سے قبل پارٹی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریوں اور حراست کا سلسلہ تیز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں پارلیمنٹ کے قریب سے پی ٹی آئی کے 5 ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ وفاقی دارالحکومت کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض رہنماؤں کو پارلیمنٹ لاجز اور دیگر مقامات سے حراست میں لیا گیا۔

Leave a reply