اسماعیل ہنیہ کی شہادت:بہوکاایمان تازہ کرنیوالاپیغام جاری
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ شہید کی بہو ایناس ہنیہ نےاپنےبچوں کےلئے ایک جذباتی پیغام میں کہاکہ ہم اتنی محبت کرتے ہیں کہ سب ایک ہی کفن میں ہوں۔
حماس کےسیاسی رہنمااسماعیل ہنیہ کی بہوایناس ہنیہ نے فوٹو اینڈو یڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پربچیوں کی تصویرکےساتھ ایک تحریرجاری کی۔ایناس ہنیہ نےاسماعیل ہنیہ کی پوتیوں کی تصاویرشیئرکی ۔
فلطینی سیاسی رہنماحماس کےسابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے3بیٹوں اور4پوتےپوتیوں کو11اپریل2024کواسرائیلی فوج نےاس وقت شہیدکیاجب وہ اپنےخاندان کوعیدملنےکےلئے جارہےتھے۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں ان کے 3 بیٹے، حاضم، عامر اور محمد، جبکہ پوتے اور پوتیاں جن میں مونا، امل، خالد اور رضان بھی شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ شہید کی بہو ایناس ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں دعا کر رہی تھی کہ اللّٰہ مجھے جڑواں بیٹیوں سے نوازے تاکہ انہیں کپڑے ایک جیسے پہناؤں، لیکن اللّٰہ نے مجھے امیدوں سے نوازا اور پھر مجھے میرے خواب ملے۔
ایناس ہنیہ نے کہا کہ جب مونا بڑی ہوئی اور امل کے قد کے قریب پہنچی تو میں بہت خوش ہوئی اور پھر دونوں نے ایک جیسے کپڑے پہننا شروع کیے۔
اسماعیل ہنیہ کی بہو نے شہید بچیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے لیے بہت خوش تھی۔ کیونکہ مونا امل کو کبھی اکیلا چلنے نہیں دیتی تھی، وہ اس کی تمام حرکتوں کی نقل کرتی تھی اور وہ ایک دوسرے سے اتنی گہری محبت کرتی ہیں کہ جیسے ہم سب ایک ہی کفن میں ہوں۔
ایناس ہنیہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سب محبت اور لگاؤ ہے، میرے دل، میری امیدیں۔ اللّٰہ تمہارے لیے آسانیاں کرے، میری پیاری بیٹیو اور جنت میں ہم سب کی ملاقات ہو۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال سات اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں ،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمظلوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہےجس کی وجہ سےوہاں پرخوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات:ٹرمپ یاکملاہیرس،کون ہوگانیاصدر
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔