اللہ کی مددسےآئندہ حملےمیں جوضرب اسرائیل کولگےگی وہ تکلیف دہ ہوگئی،ایران
ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہےکہ اللّٰہ کی مدد سے آئندہ حملے میں جو ضرب صیہونی ریاست کو لگے گی وہ پہلے حملے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ اور تکلیف دہ ہوگی۔
ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےایکس سابق (ٹوئٹر)پراسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایک ٹوئٹ کیاجس میں انہوں نے اسرائیل کو ایک اور وارننگ دیدی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے یہ ٹوئٹ عبرانی زبان میں کی جو اسرائیلیوں کی زبان ہے۔ اس کامطلب ہےکہ انہوں نے براہ راست اسرائیلی حکومت کو تنبیہ کی ہے۔
ٹوئٹرپراپنےپیغام میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے لکھا کہ اللّٰہ کی مدد سے آئندہ حملے میں جو ضرب صیہونی ریاست کو لگے گی وہ پہلے حملے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ اور تکلیف دہ ہوگی۔
قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےاپنی پہلی ٹوئٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی تھی جن پر ’نصر من اللہ و فتح قريب‘ لکھا ہوا تھا۔
یادرہےکہ ایران نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کےبدلےمیں اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے اکثر ایف-35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس پر گرے تھے۔
ادب کانوبیل انعام:پہلی بارجنوبی کوریاکی خاتون کےنام
اکتوبر 11, 2024حکومت آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نئی فلم کی ریلیز سے قبل غسل کرتا ہوں: شاہ رخ خان
فروری 17, 2024 -
لڑکیوں کے ہاسٹل پر چوہوں کا حملہ ، کئی طالبات زخمی
جولائی 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔