انٹراپارٹی انتخابات:الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کومزیدمہلت دیدی

0
11

انٹراپارٹی انتخابات کامعاملہ،الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دے دی۔
تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی،ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
بیرسٹرگوہرنےموقف اپنایاکہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں۔ہم کاپی کرکےانہیں واپس کردیں گے۔ دس دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا۔ دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔
الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کودستاویزات جمع کروانےکےلئے مزیدمہلت دےدی۔
الیکشن کمیشن نےانٹراپارٹی انتخابات کیس کی مزیدسماعت 22اکتوبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply