انڈر19 ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دےکرایونٹ کے پہلےمعرکہ میں سبقت حاصل کرلی۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی طرف سےاننگزکاآغاز عثمان خان اور شاہ زیب خان نےکیادونوں نے 160رنزکی شراکت قائم کی۔
پاکستان کی جانب سےشاہ زیب نےجارحانہ کھیل کامظاہرہ کیاجس میں انہوں 10چھکوں اور5چوکوں کی مددسے159رنزبنائے۔ عثمان خان نے 60 رنز اسکور کیے۔پاکستان نےمقررہ 50اوورزمیں7وکٹوں کےنقصان پر281رنزبنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی جانب سےنکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوپویلین لوٹایا۔ نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پیچھے چھپی اصل کہانی کیا ہے؟
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سموگ کاروگ:مزیدپابندیاں،تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ
نومبر 16, 2024 -
آئینی ترمیم کامعاملہ:وفاقی کابینہ کااجلاس طلب
اکتوبر 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔