انڈیکس ایکسچینج ہر سال اپنے کسٹمرز کو شان رمضان پرموشن کے ذریعے انعامات سے نوازتی ہے
پاکستان ٹوڈے: قانونی ذریعہ زرمبادلہ بجھوانے کی آگاہی مہم کا منفرد انداز انڈیکس ایکسچینج نے رحمتوں اور برکتوں کے ماہ مبارک رمضان مقدس میں شان رمضان سیزن 3کی شاندار پرموشن کا اعلان کرکے اپنے کرم فرماوں کے دل جیت لئے ہیں۔
ایک منفرد اور شاندار پرموشن کا سلوگن” اب کی بار آپ کی سرکار” رکھا گیا ہے.
انڈیکس ایکسچینج ہر سال ماہ رمضان المبارک میں ایک نئے اور منفرد انداز میں قانونی ذریعہ سے زرمبادلہ بجھوانے کی آگاہی مہم میں اپنے کسٹمرز کےلئے انعامات کا اعلان کرتا ہے
اس سال انڈیکس ایکسچینج اپنے کرم فرماؤں کو اپنی مرضی کا انعام جیتنے کا موقع فراہم کر رہا ہے اب آپ اپنے پیاروں کو قانونی طریقہ سے پیسے بجھوانے پر ہر ہفتے بزریعہ قرعہ اندازی آدھا کلو سونا ، پچاس ہزار درھم نقد ،اپنے ملک میں اپنے خوابوں کا کھر اور ایک کار جیت سکتے ہیں
شان رمضان سیزن 3 کی پرموشن “اب کی بار آپ کی سرکار “ کی پروقار لانچنگ تقریب دبئ میں منعقد کی گئی تقریب کا آغاز تلاوت قران کریم سے ہوا جبکہ معروف ثناخوان ابوبکر سلطانی نے نعت رسول مقبول پیش کرکے سماں باندھ دیا شان رمضان سیزن 3
کی لانچنگ تقریب میں انڈیکس ایکسچینج کے اسٹاف کی جانب سے مختلف ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کی گئی. شاندار پرفارمنس بھی یادگار رہی اس موقع پر
انڈیکس ایکسچینج کے سی او او سید عبدالسلام ،چیف بزنس آفیسر میر کے رسول کا کہنا تھا، کہ انڈیکس ایکسچینج ہر سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں اپنے کسٹمرز کو شان رمضان پرموشن کے ذریعے انعامات سے نوازتی ہے اس سال بھی شان رمضان سیزن 3میں ایک منفرد انداز اپنایا گیا ہے جس میں ہم نے اپنے کسٹمر کو اختیار دیا ہے، کہ وہ کونسا انعام جیتنا چاہتے ہیں وہ خود اسے منتخب کریں اس لئے ہم اس کا عنوان رکھا ہے ۔
“اب کی بار آپ کی سرکار “اور ہر ہفتے بزریعہ قرعہ اندازی آپ کو آدھا کلو سونا ،پچاس ہزاردرھم نقد ،اپنے ملک میں اپنے خوابوں کا گھر ،اور نئی کار جیتنے کا موقع ملے گا، تقریب میں بنک الفلاح کے ہوم ریمٹنس ہیڈ جی سی سی عدیل جنجوعہ جبکہ یو بی ایل کے ہوم ریمٹنس یونٹ ہیڈ یو اے ای محمد آصف جام نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر یو بی ایل کی جانب سےمحمد آصف جام اور بنک الفلاح کی جانب سے عدیل جنجوعہ جبکہ انڈیکس ایکسچینج کی انتظامیہ خصوصاسید عبدالسلام اور میر کے رسول نے ڈسکور ۔ پاکستان اور پاکستان ٹوڈے کےلئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز ارشد انجم سے خصوصی گفتگو بھی کی ہے
امریکی ریاست کیلی فورنیامیں زلزلےکےشدیدجھٹکے
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔