ایران نےامریکاکیساتھ امن مذاکرات کیلئے شرائط نرم کردیں،امریکی اخبار

0
2

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے اپنی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے اہم اشارے دیے ہیں، جنہیں سفارتی حلقوں میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے اور سمندری ناکہ بندی ختم کرنے کے بدلے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ تہران نے امریکی پابندیوں میں نرمی کو مذاکرات کے آغاز کے لیے بنیادی شرط قرار دیا ہے، جبکہ جوہری پروگرام سے متعلق تعطل کا شکار بات چیت کی بحالی بھی انہی شرائط سے مشروط کی گئی ہے۔
ایرانی مؤقف کے مطابق اگر واشنگٹن معاشی پابندیوں میں نرمی دکھاتا ہے تو جوہری معاہدے پر پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے۔
عالمی سفارتی حلقے ان تجاویز کو خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں، تاہم امریکا کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply