رواں سال پاکستان اورسعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان

0
2

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے سائنسی بنیادوں پر پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق فلکیاتی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ 17 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر ملک کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔تاہم اگر موسم خراب ہونے کے باعث چاند نظر نہ آ سکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور یکم ذی الحجہ 19 مئی کو ہوگی۔
کونسل کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی دن، یعنی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

Leave a reply