اورکزئی : تین روزہ سپرلے فیسٹیو ل کا آغاز 7جون کو ہوگا

0
22

سیاحت کے فروغ کیلئےاورکزئی میں تین روزہ سپرلے فیسٹیو ل کا آغازکل7جون کو ہوگا۔

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ٹورازم ونگ برائے ضم شدہ اضلاع اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تین روزہ سپرلے میلہ (اورکزئی جشن بہاراں) 7 جون سے خراشہ خوا ستوری خیل ضلع اورکزئی میں شروع ہوگا، جس کی اختتامی تقریب 9جون کو منعقد ہوگی۔

فیسٹیول میں چاروں صوبوں کے ثقافتی سٹالز سمیت ثقافتی کھانے کی اشیا، کھیلوں کے مقابلوں میں رشہ کشی، روایتی کشتی، ٹرک پولنگ، ٹریکٹر پولنگ، سٹون لفٹنگ، ماس ریسلنگ،کبڈی، جیپ ریس، سائیکل ریس،بائیک ریس،کراس کاؤنٹری ریس،پیراگلائیڈنگ،آرچری، مقامی روایتی کھیل، کرکٹ، فٹبال، والی بال، انٹرمدارس والی بال، انٹر سکول کرکٹ لیگ سمیت ثقافتی شو میں محفل موسیقی، روایتی ڈانس پرفارمنس شامل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے اس فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے کہا ہے کہ اورکزئی میں کلایہ، سمانہ ٹاپ، گلستان قلعہ، فیروز خیل، زیڑہ، لنڈوک، نناوڑ غار، توئی خلہ آبشار اور سپینکئی سمیت کئی سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے کھول دیے گئے ہیں،جس کا مقصد اورکزئی میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

اورکزئی میں سپرلے فیسٹیو ل کے انعقاد کا مقصد یہاں کے لوگوں کو سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے علاوہ سیاحوں کو اس جانب راغب کرنا ہے، تاکہ یہاں سیاحت کے فروغ کے ساتھ مقامی افراد کا روزگار اور معیشت مضبوط ہو سکے۔ مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر سمانہ اورکزئی کے مقام پر کیمپنگ پاڈز بھی نصب کیے گئےہیں، جہاں سیاح آرام دہ رہائش کے ساتھ اورکزئی کے دلکش مناظر سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

Leave a reply