اپنی چھت اپناگھرمشن:وزیراعلیٰ کا5سال میں 5لاکھ گھربنانےکافیصلہ

0
17

اپنی چھت اپناگھرمشن ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں تین میگا پر اجیکٹس  ،اپنی چھت اپناگھر،چیف منسٹرگرین ٹریکٹراورچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی۔غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھا دیاگیا۔پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لئے ایم ڈی کیٹ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔ صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی اورپاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اورشناختی کارڈ کی کاپی پرہاؤسنگ لون جاری ہوگاکابینہ نے منظوری دے دی۔
15لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہدایت کی کہ لون سکیم ریوالونگ فنڈ میں تبدیلی کریں اورعوام سے کوئی اضافی چارجزنہیں لیے جائیں گے۔ مریم نوازکی ہاؤسنگ لون کیلئے سماجی،معاشی اورآمدن کے ذرائع سکرونٹی کا عمل آسان کرنے کی ہدایت
کابینہ نے اپنی چھت ……اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔ پنجاب کے کاشتکاروں کو 30ہزار ٹریکٹر دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے وزراء کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کی ہدایت کی۔
پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت9500ٹریکٹر دینے کی منظوری ،50 ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی۔ 20ستمبر سے آغازاور20اکتوبرکو قرعہ اندازی کی جائے گی ۔کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز کی بچوں کی زیر التواء12ہزار ہارٹ سرجری جلدازجلد کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز کی چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنے کی ہدایت،وزیراعلیٰ مریم نوازنےبچوں کے دماغی امراض کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دےدیا۔مریم نواز نے وزیر صحت کو چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔
کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس میں پنجاب آرمز آرڈیننس 1965میں ترمیم،جرم ناقابل ضمانت قرار غیر قانونی اسلحہ اورمینوفیکچرنگ وغیرہ پر سزا تین سے پانچ سال اورجرمانہ 5 سے 7 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔کائٹ فلاننگ آرڈیننس2001کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے،ترسیل پر بھی سزائیں مقررکرنے کی منظوری،کائٹ فلاننگ آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی قید کی سزا، 2سے 5سال اور جرمانہ 20سے 50لاکھ تک ہوگا۔

Leave a reply