ایرانی پارلیمنٹ نےنومنتخب کابینہ کی منظوری دیدی
ایرانی پارلیمنٹ نےصدرمسعودپزیشکیان کی 19رکنی کابینہ کی منظوری دےدی۔کابینہ میں ایک خاتون وزیربھی شامل ہے۔
ایرانی میڈیاکےمطابق ایران کی 12ویں پارلیمنٹ کے288ممبران ہیں،جنہوں نےایران کی 14ویں حکومت کی نامزکابینہ کی منظوری دی ،اس دوران ایران کےنومنتخب صدرمسعودپزیشکیان نےایک ہی ہفتےمیں دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کے سامنے نامزد وزراء کے حق میں دلائل پیش کیے۔
پارلیمنٹ کےاجلاس کےپانچویں روزنومنتخب صدرمسعودپزیشکیان کی کابینہ کی منظوری دی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد سید عباس عرقچی وزارت خارجہ، بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ ڈیفنس اور سید اسماعیل خطیب انٹیلی جنس کی وزیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
منظوری کے بعد امین حسین رحیمی وزیر انصاف، عبدولناصر ہمتی وزیر خزانہ اور سکندر مومنی وزیر داخلہ ہوں گے۔
پارلیمنٹ سے منظور شدہ 19 رکنی کابینہ کے ارکان میں علی رضا کاظمی، ستار ہاشمی، محمد رضا ظفر قندی، احمد میداری، غلام رضا نوری قزلجح، خاتون رکن فرزانہ صادق اور سید محمد اتباک کے نام شامل ہیں۔
سید سیمائی صراف، سید عباس صالحی، سید رضا صالحی امیری، محسن پاکنیجاد، عباس علی آبادی اور احمد دونیہ مالی کے نام بھی نئی کابینہ کے ارکان میں شامل ہیں۔
واضح رہےکہ ایران کےصدرابراہیم رئیسی کےہیلی کاپٹرحادثےجاں بحق ہونےکےباعث ایران میں قبل ازوقت انتخابات کروائےگئےتھے،ویسےایران میں الیکشن آئندہ سال ہونےتھے۔