تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز معطل

0
104

تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
عمان میں پاکستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مسقط میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے پاسپورٹ سے متعلق تمام خدمات اگلی اطلاع تک بند رہیں گی۔
حکام کے مطابق اسلام آباد میں پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث بیرونِ ملک تمام مشنز متاثر ہوئے ہیں۔
سفارتخانے کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی ہدایات جاری ہونے تک انتظار کریں۔

Leave a reply