
پاکستان ٹوڈے: اینٹیلیا ٹاور یا برج خلیفہ۔ دنیا کی مہنگی ترین عمارت کونسی ہے ؟۔۔۔دنیا کے امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اپنی دولت کے سبب اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں، ان کا عالیشان محل دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں سے ایک ہے۔
ان کی سب سے قیمتی جائیدادوں میں سے ایک ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ ہے، جسے انٹیلیا ٹاور کا نام دیا گیا ہے، جس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں ہوتا ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے کہ یہ دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے زیادہ مہنگی ہے۔
ممبئی کی الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع 568 فٹ بلند عمارت اینٹیلیا ٹاور، جسے ممبئی کا گرین ٹاور بھی کہا جاتا ہے، 27 منزلہ پرتعیش گھر ہے۔اس عالیشان گھر میں دنیا بھر کی تمام سہولیتں موجود ہیں، ممبئی کے علاقے کمبالا ہل میں 4 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے۔عمارت کی 27 منزلوں میں سے اوپر کی چھ منزلیں ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے اہل خانہ کیلئے مختص ہیں۔
اس عالیشان گھر کو دو امریکی کمپنیوں نے 2004 سے 2010 کے درمیان 15 ہزار کروڑ بھارتی مالیت کے روپوں میں تعمیر کیا تھا۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے خوبصورت سیاحتی شہر دبئی میں واقع 163 منزلوں کے ساتھ دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز رکھنے والا برج خلیفہ ہے، جس کی لمبائی 2 ہزار 716 فٹ ہے، اس کی تعمیری لاگت مکیش امبانی کے27 منزلہ پرتعیش گھر سے کم ہے۔
اسے بھی جنوبی کوریا کی ایک فرم نے 2004 سے 2010 کے دوران تعمیر کیا ۔ اس کی تعمیر میں 1.5 بلین ڈالر کی لاگت آئی ، جو آج 12 ہزار کروڑ روپے سے زائدہے۔یوں برج خلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھنے کے باوجود مکیش امبانی کے اینٹیلیا ٹاور سے کم قیمت میں تعمیر کیا گیا ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔