
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے صارفین کے لیے ایک نئی پروموشنل آفر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت ایپل کارڈ کے نئے صارفین کو 249 ڈالر تک کیش بیک ملنے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ پیشکش ایپل کے ریٹیل اسٹورز پر دستیاب ہوگی، جہاں نئے صارفین اگر ایپل کارڈ کے لیے سائن اپ کریں گے تو انہیں ایئر پوڈز پرو 3 کی خریداری پر مکمل کیش بیک دیا جا سکتا ہے، جس کی مالیت 249 ڈالر ہے۔
چونکہ ایئر پوڈز پرو 3 کی قیمت بھی تقریباً 249 ڈالر ہے، اس لیے یہ آفر صارفین کو عملی طور پر یہ ڈیوائس مفت حاصل کرنے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایپل کارڈ پر حاصل ہونے والی کیش بیک سہولت کو “ڈیلی کیش” کہا جاتا ہے، جو صارفین کو اسی دن فراہم کر دی جاتی ہے جس دن وہ رجسٹریشن مکمل کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایپل کارڈ پہلی بار 2019 میں امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ سہولت فی الحال صرف امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اسے آئی فون کی والٹ ایپ کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے، جہاں صارفین اپنے اخراجات کو آسانی سے ٹریک کر سکتے ہیں۔
ایپل کارڈ پر کوئی سالانہ فیس نہیں لی جاتی، جبکہ ایپل پے کے ذریعے خریداری پر 2 سے 3 فیصد تک کیش بیک اور فزیکل کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر 1 فیصد کیش بیک دیا جاتا ہے۔
یہ کارڈ Goldman Sachs اور Mastercard کے اشتراک سے تیار کیا گیا تھا، اور اس کے ذریعے صارفین ہائی ییلڈ سیونگ اکاؤنٹ بھی کھول سکتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایس سی اوسربراہی اجلاس:مہمانوں کی آمدکاسلسلہ شروع
اکتوبر 14, 2024 -
ایرانی صدر کا دورہ لاہور
اپریل 22, 2024 -
اوپن اے آئی کی جانب سے گوگل کے مقابلے میں بڑا فیصلہ
نومبر 26, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














