ایپل کا 9 ستمبر کو آئی فون 16 سیریز متعارف کرانے کا اعلان

0
10

ایپل کےصارفین کا انتظارختم، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے 9 ستمبر کو آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایپل کی جانب سے9 ستمبر کو گلو ٹائم نامی ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئی فون16 سیریز کی ڈیوائسز متعارف کرائی جائیں گی ۔ایپل کی جانب سے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلو ٹائم ایونٹ میں آئی فون 16 سیریز، ایپل واچز اور ائیر پوڈز کو پیش کیا جائے گا اور آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کو متعارف کروایا جائے گا۔
ایونٹ میں آئی فون 16 میں 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ، جبکہ آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

Leave a reply