بانی پی ٹی آئی نےغیرملکی حکومت سےمددمانگ لی

0
14

بانی پی ٹی آئی نےنومنتخب برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرکومخاطب کرتےہوئےکہاکہ پاکستان میں جمہوریت کولاحق خطرات کےحوالے سے آگہی  بڑھانے کے لئے مدد چاہیے۔
اڈیالہ جیل سےغیرملکی میڈیاکواپنےانٹرویومیں بانی پی ٹی آئی نےبرطانوی وزیراعظم کوکامیابی پرمبارکباددیتےہوئےکہاہےکہ مجھےاُس جگہ پرقیدکرکےرکھاگیاہےجہاں پردہشتگردوں اوراُن لوگوں کورکھاجاتاہےجن کوسزائےموت سنائی گئی ہو۔یہ تقریباً7فٹ چوڑی اور8فٹ لمبائی کی موت کی کوٹھڑی ہے۔
عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو انتخابی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بیخ کنی کو سمجھنے کے لیے ذرا تصور کریں کہ برطانوی انتخابی مہم میں لیبرپارٹی کے سینئر رہنماؤں کو’’ رات کے سناٹے میں اغوا‘‘ کیا جارہا ہو۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اُن کےوکلا نےہماری طرف سے بھجوائے گئے سوالوں کے جواب دیے۔ نگرانی مستقل ہے اور پرائیویسی جیسی ہر چیز ادھیڑ کررکھ دی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ وہ ملک میں جمہوری تبدیلی کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔باوجود اس صورتحال کے انہوں نے نماز، مطالعے اور ورزش سے طاقت حاصل کی ہے۔
غیرملکی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےبانی پی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ ’میں وزیر اعظم اسٹارمر اور ان کی کابینہ، جنہوں نے واقعی عوام کی حقیقی مرضی سے اور بغیر کسی انتخابی ہیرا پھیری کے کامیابی حاصل کی ہے، سے کہتا ہوں کہ زرا تصو ر کریں کہ ان کی یہ غالب فتح ہی چرالی جائے، اس منظر نامے کی تصویردیکھیں جس میں ایک پارٹی بمشکل 18 نشستیں حاصل کر سکی اور اس نے ہمارا مینڈیٹ غصب کرلیا گیا ہو‘۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ جہاں آپ کی پارٹی کا نشان ہی چھین لیا گیا ہو اور آپ کے رہنماؤں کو یا توحراست میں لے لیا گیا ہو یا انہیں اس وقت تک آزدی دی گئی ہو جب تک کہ یا تو وہ اپنی وفاداریاں تبدیل نہ کرلیں یا پھر سرے سے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیں، تصور کریں رات کے سناٹے میں لوگوں کے گھروں میں نقب لگائی جائے اور خواتین اور بچوں کو اغوا کیا جائے۔اُن کاکہناتھاکہ ان کی جماعت کو ظالمانہ طریقے سے دبایا گیا ہے۔

Leave a reply