بشریٰ بی بی کی2مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

0
35

عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2مقدمات میں 5مئی تک توسیع کردی۔
انسداددہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نےبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26نومبراحتجاج پردرج2 مقدمات کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخوستوں پرسماعت کی۔بشریٰ بی بی کی جانب سےوکیل انصرکیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سےدونوں مقدمات میں حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔بشریٰ بی بی نے کیسزمیں شامل تفتیش کرنےکےحوالےسےبھی درخواست دائرکی۔
انسداددہشت گردی عدالت نے2مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5مئی تک توسیع کرتےہوئےسماعت ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کھنہ اورکوہسارمیں مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply