پنجاب بھرمیں کل سے شدید بارشیں، پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا

0
7

پنجاب بھر کے بیشتر اضلاع میں 2 سے 4 مئی کے دوران تیز ہواؤں، گردوغبار اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےنے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور محفوظ جگہوں پر رہیں۔
مزید کہا گیا کہ کسان موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات کریں، جبکہ سیاح شمالی علاقوں کا سفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Leave a reply