ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

0
3

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں اور انہیں یقین نہیں کہ دونوں ممالک کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان فون پر رابطے بھی جاری ہیں، تاہم کسی حتمی پیش رفت کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔
صدر ٹرمپ نے پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں، جبکہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے بھی ان کے دل میں خاص احترام موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا خطے میں استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

Leave a reply