سعودی حکومت کاوزٹ ویزاپرحج کی اجازت نہ دینےکافیصلہ

سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو حج کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کا واضح فیصلہ کر لیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی قسم کے وزٹ ویزا پر مملکت میں آنے والے افراد حج ادا نہیں کر سکتے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ صرف باقاعدہ حج پرمٹ رکھنے والے افراد ہی اس فریضے کی ادائیگی کے اہل ہوں گے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کی ادائیگی کے لیے مقررہ اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہے، جبکہ تمام زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج سیزن کے دوران طے شدہ قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔
اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکام نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد حج کے دوران زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور انتظامات کو مؤثر بنانا ہے۔















