بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریزکےلئےپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےشان مسعودکی قیادت میں قومی اسکواڈکااعلان کردیا۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان پہلاٹیسٹ راولپنڈی میں 21 سے 25 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہو گا۔شاہین آفریدی کی جگہ سعود شکیل کو نائب کپتان بنایا گیا ہے جو آسٹریلیا کے دورے پر نائب کپتان تھے۔پی سی بی نے یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا ہے۔
پاکستان ٹیم کو 21 اگست 2024 سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ، 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔
جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی، ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عامر جمال، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جوڈیشل کمپلیکس میں عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو
اپریل 27, 2024 -
شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے
اپریل 9, 2024 -
بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں: دفتر خارجہ
مارچ 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔