بھارت کےجواب میں پاکستان کادشمن پرسائبرحملہ

0
9

بھارت کےجواب میں پاکستان نےدشمن پرسائبرحملہ بھی کردیا اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں ویب سائٹس ہیک کرلیں۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کے سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکشن اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان سائبر ٹیم نے کرناٹک رنیوایبل انرجی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ پر سائبر حملہ کیا جس سے 235 سولر اور ونڈ پاور گرڈ سٹیشن مکمل طور پر غیر فعال ہو گئے۔پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا، پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی۔حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر سٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔
ذرائع نےمزیدبتایاکہ ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں اسکے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں، ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔

Leave a reply