جشن آزادی:پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آزادی نائٹ پریڈہوگی

0
23

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 77ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات آزادی نائٹ پریڈ کاانعقادکیاجائےگا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔
پاکستان کے77ویں یوم آزادی پرملک بھرکی طرح پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں بھی شاندارآزادی پریڈکااہتمام کیاجارہاہے۔ آزادی پریڈ کا اہتمام 13 اور 14اگست کی درمیانی شب کیا جائیگا ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ کریں گے ، اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply