جوڈیشل کمیشن اجلاس:چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری میں بڑی تبدیلی
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری میں بڑی تبدیلی پر اتفاق ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس منعقدہوا، جس میں آئین کے آرٹیکل175 کی سب کلاز4 کے تحت2010 میں جوڈیشل کمیشن کے رولزبنائے گئے۔
اعلامیے کے مطابق مسلسل مطالبہ کیاجارہاتھاکہ جوڈیشل کمیشن کےرولزکادوبارہ جائزہ لیا جانا چاہیے ،مطالبےکومدنظررکھتےہوئےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 دسمبر 2023 کو دو ججز پر مشتمل کمیٹی بنائی جس میں جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ منظوراحمد شامل تھے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں ہائیکورٹس کے سینئر ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بارکونسل اورصوبائی بارکونسلز کے نمائندے شامل تھے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں کمیٹی نے رولزمیں ترمیم کا ڈرافٹ جوڈیشل کمیشن میں پیش کیا اور ارکان کی رائے لی۔
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے کمیٹی کے رولز ڈرافٹ مسودے پر تجاویز اتفاق رائے سے منظورکرلیں، اجلاس میں ججز کی تقرری کیلئے مختلف کیٹیگریز پر تجاویز لی گئیں، منظور شدہ تجاویز پر متفقہ مسودہ چیف جسٹس اور سینئر پیونی جج اگلے اجلاس میں پیش کریں گے اور آئندہ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے قواعد میں تبدیلی کے حوالے سے تجاویزکا متفقہ مسودہ پیش کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 28 ستمبر کو صبح 10 بجے ہوگا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے سینیارٹی ختم کرنے پر اتفاق ہواورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کےلئے3 نام بھیجے جائیں گے جن میں سے چیف جسٹس ہائیکورٹ کا تقررکیا جائے گا۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میانوالی میں دفعہ144نافذ،رینجرزتعینات،نوٹیفکیشن جاری
اکتوبر 1, 2024 -
دوسراٹیسٹ:185رنزکےجواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری
ستمبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔