جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0
49

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) جویریہ خان نے اپنے 15 سالہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز 6 مئی 2008 کو سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچ سے کیا تھا۔

جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4,903 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے 28 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Leave a reply